7 جولائی 2012 - 19:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے بحرین کے حالیہ واقعات کو امریکہ برطانیہ اور آل خلیفہ کی مشترکہ سازشوں کا نتیجہ قراردیا۔

ابنا: محمد کاظم شہابی نے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف ملت بحرین کے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو جان لینا چاہیے کہ کسی بھی قوم کے خلاف اقدامات کا نتیجہ الٹا ہی نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے حالیہ واقعات امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ سازشوں کا نتیجہ ہے اور ان سے ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئي قوموں بالخصوص آل خلیفہ کے خلاف ملت بحرین کی تحریک میں تیزی ہی آئے گي۔

محمد کاظم شہابی نے کہا کہ سعودی جارحین امریکہ کی اجازت سے بحرین میں داخل ہوئے ہیں اور ان کا مقصد بحرین کی انقلابی قوم کو شکست دینا ہے۔

یاد رہے امریکہ اور برطانیہ نے گذشتہ ایک برس سے آل خلیفہ کو طرح طرح کے ہتھیار فراہم کرکے نیز اپنے سامراجی ذرائع ابلاغ میں بحرین کی انقلابی قوم کی تحریک کی خبروں کا سنسر اور آل خلیفہ کی حمایت میں پروپگينڈا کرکے کھلم کھلا آل خلیفہ کی حمایت کی ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک اپنے مفادات کے مطابق جمہوریت اور انسانی حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔.......

/169